شیطان صفت لوگ
.jpeg)
شیطان صفت لوگ قوم کی بیٹیوں کا سہاگ اُجاڑ کر اپنا گھر بنانے والے شیطان صفت دلّالوں سے ہوشیار رہیں ۔۔! میں ایسے ضمیر فروش شیطان صفت انسان گھومتے ہیں۔ جن کا کام صرف میاں بیوی کے درمیان طلاق کرواکر حرام کا روپیہ میکے جاکر بیٹھ گئی ہو۔ ایسے نازک مرحلہ میں یہ شیطان صفت دلّال کسی طرح سے لڑکی کے گھر والوں تک پہنچ کر اُن کو تو یہ اپنے شیطانی دماغ کا استعمال کرکے اتنا اُلجھا دیتے ہیں کہ اُس کے بعد پھر بات بننا بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ پھر لڑکی کے گھر والوں سے کہتے ہیں کہ آپ لوگ لڑکے والوں کے خلاف کورٹ تک کیوں نہیں جاتے؟ ہم اپنے تعلقات کے لوگوں کو لگا کر تمہارا کام کروادیں گے۔اُس کے بعد وہ ایسے لوگوں کے پاس لے کر جاتے ہیں جن سے اِن کا پہلے سے کمیشن طے ہوچکا ہوتا ہے۔اِن کو لے جانے کے عوض میں کچھ ہڈّی کے ٹکڑے سامنے سے مل جاتے ہیں۔جس کے بعد پھر وہ لوگ دوسرے شکار کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔آپ تو کورٹ پہنچ گئے اب آپ کا روپیہ خرچ ہوگا،وقت ضائع ہوگا،معاشرہ میں جو بدنامی ہوگی وہ الگ،ایسا نہیں ہے کہ آپ نے اِدھر کیس داخل کیا اُدھر دوسرے دن سنوائی ہوکر فیصل...